وہاڑی،زمین کے تنازع پر فائرنگ، 22 سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار

ہفتہ 16 اگست 2025 23:40

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وہاڑی کی تحصیل میلسی کے گاؤں 73 ڈبلیو بی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں 22 سالہ نوجوان قتل ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر مقتول شہریار خان کے چچا زاد بھائی نے فائرنگ کر دی جس سے شہریار شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مترو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ \378