قومی کھیل کی بحالی کا آغاز ہو چکا،ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

ہفتہ 16 اگست 2025 23:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان کے قومی کھیل کی بحالی کا آغاز ہو چکا ہے،ہاکی کے فروغ کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے لیہ اور مظفرگڑھ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور جو لوگ اس فریضہ کو سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔

عدنان نعیم نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہاکی کے فروغ کے لیے ہر سطح پر اپنے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔دریں اثناء ملتان میں ہونے والے پہلے ہاکی میچ میں کامران کلب ملتان کو لجپال ہاکی کلب لیہ نےصفر کے مقابلہ میں آٹھ گول سے شکست دی، جبکہ دوسرا میچ شاہ رکن عالم ہاکی کلب اور اخلاق ہاکی کلب مظفر گڑھ کے درمیان کھیلا گیا ،جس میں شاہ رکن عالم نے مظفر گڑھ کو ایک کے مقابلے میں صفر سے شکست دی ۔ آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔