صوبائی محتسب پنجاب کا عوامی خدمت پروگرام، شکایات کے اندراج اور رہنمائی کے لیے موبائل وین سروس کا آغاز

ہفتہ 16 اگست 2025 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) صوبائی محتسب پنجاب کی جانب سے عوامی خدمت پروگرام کے تحت عوامی شکایات کے اندراج کے لیے موبائل وین سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب آئندہ ہفتے ریجنل دفتر ملتان میں منعقد ہوگی جبکہ اس منصوبے کے تحت جنوبی پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

موبائل وین سروس کے ذریعے ضلعی اور تحصیل سطح پر شکایات کا اندراج کیا جائے گا، جس میں متعلقہ اضلاع کے ایڈوائزرز اور میڈیا ٹیم بھی ہمراہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق اس مقصد کے لیے جدید آلات و سہولیات سے مزین ایک خصوصی گاڑی مختص کی گئی ہے، جس میں نہ صرف شکایات درج کی جائیں گی بلکہ عوام کو موقع پر ہی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔صوبائی محتسب پنجاب کے اس اقدام کو عوامی خدمت کی سمت ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو اس ادارے کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :