وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کر دی

ہفتہ 16 اگست 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے،نامزد بینکوں میں پیر 18 اگست کو درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ 12 روز میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں،سرکاری حج سکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں۔ترجمان کے مطابق ایک دن کی توسیع ’’پہلے آئیے پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر ہے،نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔آن لائن پورٹل میں مزید توسیع نہیں ہو گی ۔آن لائن ہورٹل 16 اگست رات 12 بجے بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :