ٌکوئٹہ ،عوامی نیشنل پارٹی کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں حالیہ سیلاب سے ہونیوالے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع املاک اور انفراسٹرکچر کو ناقابل تلافی نقصانات پر گہرے رنج وغم کااظہار ،متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

ہفتہ 16 اگست 2025 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں صوبہ پشتونخوا کے طول وعرض باالخصوص ضلع سوات بونیر باجوڑ شانگلہ چارسدہ بٹگرام ودیگر میں طوفانی باد و باراں اور اسکے نتیجے میں سیلاب سے ہونیوالے بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع املاک اور انفراسٹرکچر کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچنے پر گہرے رنج وغم کااظہار اور ان اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مہذب اور ترقی یافتہ ممالک میں سیلاب سے پہنچنے والے زیان کو ناقص طرز حکمرانی سے تعبیر کیا جاتا ہے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے جبکہ ہمارے ہاں قدرتی آفات کو مقدر سے جوڑ کر آسانی سے اپنے آپ کو بری الزمہ ٹھہراتے ہیں بیڈ گورننس بددیانتی اقربا پروری ان جیسے سانحات کو جنم دیتے ہیں جس پر حکمران اشرافیہ کو سنجیدگی سے سوچنا پڑیگاحکومت وقت متعلقہ ادارے باالخصوص این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے فوری طور پر وہاں ریسکیو اپریشن کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں بیان میں کہا گیا کہ ناقص گورننس کی وجہ سے ہرسال لاکھوں افراد بے گھر سینکڑوں بے رحم لہروں کی نذر ہوکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لہذا متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ ڈکلیئر کرتے ہوئے وہاں جنگی بنیادوں پر ریسکیو اپریشن تیز تر کردیا جائیعوامی نیشنل پارٹی دکھ درد کی اس گھڑی میں سیلابی ریلوں کے نذر ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعااور ان کی فوری علاج معالجہ کا مطالبہ کرتی ہی

متعلقہ عنوان :