پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں دبئی روانہ ہوگیا

اتوار 17 اگست 2025 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں اتوار کو دبئی روانہ ہوگیا۔ وفد نئے برآمدی مواقع کی تلاش اور فرنیچر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مشترکہ منصوبوں اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ روانگی سے قبل میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس دورے کا مقصد تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا، پاکستانی دستکاری کی نمائش اور اعلی معیار کے پاکستانی فرنیچر کے لیے نئی منڈیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کے لیے ملاقاتیں کرے گا۔ پی ایف سی طویل المدتی شراکت داری قائم کرنے اور عالمی تجارتی مرکز کے طور پر دوبئی کی پوزیشن کا فائدہ اٹھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں مقیم کاروباری اداروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی برآمدی بنیاد کو بڑھانے اور فرنیچر کی صنعت کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کی حکومتی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ اس دورے سے تجارت اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا۔