یوم آزادی کے حوالے سے روٹری کلب سرگودہا میں تقریب کا انعقاد

اتوار 17 اگست 2025 13:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) یوم آزادی کے حوالے سے روٹری کلب سرگودہا میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت مختار مرزا نے کی۔ تقریب سے تمام روٹیرین نے اظہار خیال کیا۔روٹری کلب کےصدر مختار مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی ضرور منانی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ایسے کام کرنے چاہیے جس سے ہمارا ملک معاشی طور پر مستحکم ہو، اس وقت روٹری کلب باہمی اتحاد پر کام کر رہی ہے جب ہم سب آپس میں اتحاد قائم کریں گے تو ہر مشکل کام آسان ہو جائے گا ۔

مختار مرزا نے کہا کہ ہم روٹری کی جانب سے اس سال شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں شجرکاری مہم میں یونیورسٹی آف سرگودھا ، چیمبر آف کامرس اورمیونسپل کارپوریشن سرگودہا کے ساتھ مل کر کام کریں گے،روٹری کلب سرگودہا اس سال ایک لاکھ پودا لگائے گی۔

(جاری ہے)

تقریب سے سیکرٹری علی حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدر روٹری کے ایجنڈا کی بھرپور حمایت کرتے ہیں تقریب سے روٹیرین خواجہ فیصل، قمر الحسن عثمانی ،روٹیرین روبینہ مختار،روٹیرین آ سیہ انور ،روٹیرین ڈاکٹر عتیقہ، روٹیرین ڈاکٹر حمیرا اظہر، روٹیرین اشرف طور، روٹیرین زاہد سکہ، روٹیرین عابد معروف خان اور روٹیرین عبد الصمد نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر روٹری کے نئے ممبران محترمہ غزالہ فرید اور سپنا قویتا اوبرائے کو صدر مختار مرزا نے پن لگائی۔