کمالیہ مرکزی انجمن تاجران کی نیوز کانفرنس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور چینی کا کوٹہ بلاتعطل بحال کر دیا

اتوار 17 اگست 2025 14:45

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)کمالیہ مرکزی انجمن تاجران کی نیوز کانفرنس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور چینی کا کوٹہ بلاتعطل بحال کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کمالیہ کے صدر سید اکبر علی ،چوہدری شہباز، طارق علی رحمانی اور لیاقت علی رحمانی کی جانب سے کی گئی حالیہ نیوز کانفرنس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو سنجیدگی سے حل کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور شوگر مل انتظامیہ کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ۔معاہدے کے مطابق سوموار سے کمالیہ کے لیے بلاتعطل چینی کا کوٹہ جاری کیا جائے گا، جس سے شہر میں چینی کی قلت میں نمایاں کمی واقع ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔انجمن تاجران نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بروقت اقدامات سے کاروباری طبقے اور عوام دونوں کو سہولت ملی ہے ۔ رہنماں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے مستقبل میں بھی مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

متعلقہ عنوان :