اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈائون

اتوار 17 اگست 2025 16:00

سرگودھا -17 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل کی نگرانی میں ہفتہ کے روز شہر بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران متعدد مقامات پر قائم غیر قانونی ڈیکنٹنگ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا نے اس موقع پر کہا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں غیر قانونی ڈیکنٹنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔