راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

اتوار 17 اگست 2025 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ڈھائی کلو سے زائد چرس، 155 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق بنی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلو 54 گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد کی۔

(جاری ہے)

دھمیال پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 540 گرام چرس برآمد کی جبکہ سول لائن پولیس نے ایک ملزم سے 120 لیٹر شراب پکڑی۔ اسی طرح پیرودہائی پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے 25 لیٹر شراب اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا جبکہ رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :