چیچہ وطنی،سٹی پولیس نے دیسی شراب تیار کرنے کی کوشش ناکام بنادی،11لٹر تیار شراب قبضہ میں لے لی گئی

اتوار 17 اگست 2025 16:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) سٹی پولیس نے ایک کاروائی کے دوران کوئلوں کے چولہے پر دیسی شراب تیار کرنے کی کوشش ناکام بنا کر11لٹر تیار شراب قبضہ میں لے لی،پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر بابو ٹاؤن کے ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا گیا تو وہاںبلاک نمبر6کا رہائشی محمد ہارون کوئلوںکا چولہا جلا کرشراب کشید کرنے میں مصروف تھا جسے حراست میں لے لیا گیا،پولیس نے تیار کی گئی11لٹر دیسی شراب قبضہ میں لے لی،شراب کشید کرنیوالے آلات اور دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا،گرفتار ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تگتیش شروع کردی گئی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :