eفاسٹ بولر احمد دانیال دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے

اتوار 17 اگست 2025 16:55

٪لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء)پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر احمد دانیال دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق احمد دانیال ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز سے قبل فیلڈنگ کیدوران انجرڈ ہوگئے تھے، اُن کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احمد دانیال کے متبادل کھلاڑی کو آسٹریلیا بھیجنے کا امکان ہے، انجری کے بعد فاسٹ بولر 3 ملکی ٹی 20 سیریز کیلیے زیر غور لانے کا امکان نہیں ہے۔