سوات، منگلور بشبنڑ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل، تمام افراد کی نعشیں نکال لی گئیں

اتوار 17 اگست 2025 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) سوات کے علاقے منگلور بشبنڑ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کے تعاون سے ملبے تلے دبے ہوئے آخری بچے کا جسد خاکی بھی نکال لیا۔

(جاری ہے)

اس افسوسناک سانحے میں مجموعی طور پر 8 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جن کی نعشیں متاثرہ مقام سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ آپریشن میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں۔ مقامی لوگوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا اور ملبہ ہٹانے میں ریسکیو ٹیموں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

متعلقہ عنوان :