Live Updates

حالیہ موسمی پیشگوئی کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات اور ریسکیو 1122 کی تعیناتی

اتوار 17 اگست 2025 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 17 اگست سے شروع ہونے والی شدید بارشوں، طوفانی ریلوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نالہ لئی، سوان دریا، سل دریا اور لِنگ نالہ کے کنارے واقع بستیوں، دیہات، ہاؤسنگ اسکیموں اور نیم شہری علاقوں کو شدید سیلابی خطرات لاحق ہیں۔

شہر کے کمزور اور بارش سے متاثرہ کثیر المنزلہ عمارتیں مسلسل بارش کے باعث گرنے کے خدشے میں ہیں۔کینٹ ایریاز خصوصاً جان کالونی جیسے مقامات شہری سیلاب کے لیے حساس ہیں جہاں پہلے بھی ناقص نکاسی آب کے باعث جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کیاسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ نالہ لئی اور دیگر نچلے علاقوں کے مکینوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور تجارتی مراکز فوری طور پر نکاسی آب کے نالوں کی صفائی، واٹر پمپ نصب کرنے اور حفاظتی پشتے مضبوط بنانے کے اقدامات کریں۔میونسپل اور کینٹ حکام کمزور عمارتوں کی نشاندہی کر کے خالی کرائیں اور عوامی آگاہی مہم چلائیں۔کینٹ بورڈز کو خصوصی طور پر نالوں کی صفائی اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہری سیلاب اور نقصانات سے بچاؤ ہو سکے۔مزید یہ کہ ریسکیو 1122 نے ہنگامی تعیناتی پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت ایمبولینسز، فائر وہیکلز، بوٹس، ڈی واٹرنگ پمپس اور تربیت یافتہ عملے کو حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :