ملتان میں نہری پانی کی تقسیم پر جھگڑا ،5 افراد زخمی

اتوار 17 اگست 2025 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ملتان کے علاقے بچ پھاٹک کے قریب نہری پانی کی تقسیم پر جھگڑے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو کے مطابق دو گروہوں میں پانی کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ،ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کی موجودگی میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں کی شناخت 63 سالہ مرید حسین ولد محمد شفیع، 22 سالہ ساجد ولد مرید حسین، 35 سالہ امتیاز مائی دختر فلک شیر، 40 سالہ عالیہ زوجہ شوکت اور 24 سالہ شان ولد فیاض حسین کے نام سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :