شمیم جدون کی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی اتھلیٹ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد

اتوار 17 اگست 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمنز ونگ) کی صدر صباء شمیم جدون نے گزشتہ دنوں ملائشیا میں کھیلی گئی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی اتھلیٹ کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کی قیادت میں پاکستانی کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ساتویں ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 12 اور چاندی کے 4 تمغے حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں غفران علی نے ایونٹ میں 2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیت لئے، انہیں بہترین کوچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ لاہور کی طیّبہ اشرف نے سونے کے 3 تمغے اپنے نام کئے جبکہ سنبل خان نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل جیتا، فیصل آباد کے حافظ ناصر بشیر نے 90 کلو فائٹ میں گولڈ میڈل جیتا، لاہور کے نبیل خالد نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل اپنے نام کیا، شاہروز ارشد نے 80 پلس کلو فائٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔ چیمپئن شپ میں میں 35 سے زائد ممالک کے ساڑھے ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔