خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹی آئی کےا ےکا ریلیف آپریشن شروع

اتوار 17 اگست 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ترکش کوآپریشن اینڈ کوارڈینیشن ایجنسی ( ٹی آئی کےاے ) نے خیبر پختونخوا کے حالیہ سیلاب سے شدید متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔اس اقدام کے تحت ٹی آئی کےاےایک ہفتے کے دوران سیلاب متاثرہ کمیونٹیز میں 15,000 گرم کھانے تقسیم کرے گی۔

(جاری ہے)

پروگرام کا آغاز اتوار کو کیا گیاجب 2,000 کھانے 1,000 بونیر اور 1,000 سوات اضلاع میں فراہم کیے گئے۔یہ انسانی ہمدردی کی امداد بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کو فوری خوراک کی فراہمی میں مدد دے گی۔ٹی آئی کےاے نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور تعاون کا مظہر ہے۔