یمن، نوجوان نے والد کو گولی مار کر سر کاٹ ڈالا، خود بھائی کے ہاتھوں قتل

پیر 18 اگست 2025 08:40

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ایک یمنی نوجوان نے اپنے والد کو بے دردی سے قتل کر کے سر قلم کر دیا۔ العربیہ کے مطابق یہ المناک واقعہ البلاد کے مرکز میں البیضا گورنریٹ کے شہر رداع میں پیش آیابعد میں اس بدخت نوجوان کو اس کے بھائی نے قتل کر ڈالا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا نام صالح الضریبی ہے اور جس کا عرفی نام "وحان" ہے۔ اس نے اپنے والد پر گاؤں ضریبہ میں اپنے گھر کے اندر گولی چلائی ۔ پھر ان کا سر دھڑ سے الگ کر دیا اور اسے اپنے ساتھ پہاڑوں میں لے کر بھاگ گیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس کے بھائی نے اس کا پیچھا کیا اور اس پر گولی چلائی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اس کے بعد باپ اور بیٹے کی ایک ہی دن تدفین کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :