گلوکار مانو شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پیر 18 اگست 2025 11:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) مشہور پاکستانی گانے جھول سے شہرت پانے والے گلوکار مانو نے اپنی نجی تقریب میں شادی کر کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

شادی میں خاندان کے افراد اور دوستوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔ شادی کی تصاویر مشہور اسٹائلسٹ طارق امین نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔دلہن نے روایتی سرخ جوڑے کا انتخاب کیا، جبکہ مانو نے سیاہ شیروانی زیب تن کی۔سوشل میڈیا میں ان کے مداحوں نے زندگی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔