چین نے نیا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

پیر 18 اگست 2025 11:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) چین نے صوبہ سیچوان کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے نیا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔

(جاری ہے)

وام کے مطابق چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’شی یان-28 بی 02‘‘سیٹلائٹ کو مقامی وقت کے مطابق 4بجکر 55 منٹ پر لانگ مارچ-4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے ۔یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر خلائی ماحول کی کھوج اور متعلقہ ٹیکنالوجی کے تجربات کے لیے استعمال ہوگا۔یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 589واں مشن ہے۔