سانگلہ ہل میں انتہائی مضر صحت کیمیکل ملا دودھ اوردھی فروخت ہونے لگا ، انسانی جانوں کوخطرہ لاحق ہونے کا خدشہ

پیر 18 اگست 2025 13:19

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)سانگلہ ہل میں انتہائی مضر صحت کیمیکل ملادودھ اور دھی کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،، جس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، اعلی سطح پر تحقیقات،دود ھ اور دھی کے نمونہ جات لیبارٹری بھیجنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، دولت کے پجاری ملاوٹ اور انتہائی ناقص اشیائے خوردنوش کی فروخت سے باز نہیں آتے،فوڈ اتھارٹی کے اہلکار بھی کبھی کبھار اپنے دورے کے دوران ہوٹلوں پر صفائی کی صورتحال کو چیک کرکے اور چند ہزار جرمانہ کرکے چلے جاتے ہیں،کسی اتھارٹی نے کبھی بھی دودھ اور دہی کو چیک نہیں کیا،ایک دن دہی پڑا رہے تو ملاوٹ شدہ دہی لیس داربن جاتا ہے،پہلے محکمہ صحت کے پاس اشیا خوردونوش کی چیکنگ کے اختیارات تھے جو اکثر چیکنگ کرتے رہتے تھے مگر اب اختیارات فوڈ اتھارٹی کے پاس ہے،جس کا مقامی سطح پر کوئی دفتر ہی نہیں،کبھی کبھار ٹیم آتی ہے اور جرمانے کرکے چلتی بنتی ہے،شہریو ں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے شام کے اوقات میں دھی کے نمونے حاصل کر کے فوری تحقیقات کے بعد سخت سے سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے جائیں،بتایا گیا ہے کہ کیمیکل ملے دودھ مختلف لوکل برانڈ کے خشک دودھ اور لیٹر کے ڈبے والے دودھ کی ملاوٹ سے دھی تیار کر کے سرعام فروخت کیا جاتا ہے، ناقص اور انتہائی مضر صحت اجزا سے تیار کئے جانے والا دودھ اوردھی انسانی جانوں کیلئے نقصان دہ ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ لاحق ہے۔

متعلقہ عنوان :