عمرایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 20 اگست کو ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رواں ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی گئی

پیر 18 اگست 2025 15:12

عمرایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 20 اگست کو ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) الیکشن کمیشن میں عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 20 اگست کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے رواں ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق عمر ایوب کے خلاف ریفرنس پر سماعت منگل کو ہو گی۔الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور درخواست گزار بابر نواز کو نوٹس بھجوا دیا ہے، عمر ایوب پر اثاثہ جات میں غلط بیانی اور تفصیلات چھپانے کا الزام ہے۔