پنجاب بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال

پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف درج مقدمات فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیاہے

پیر 18 اگست 2025 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے۔پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف درج مقدمات کے خلاف ہڑتال کی کال دی، وکلا کی ہڑتال کے باعث کیسز کو بغیر کارروائی ملتوی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف درج مقدمات فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلاء کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال ہے۔

وکلا بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے، ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن اور سول ججز نے بغیر سماعت تاریخیں ڈالنا شروع کر دیں۔صدر بار منظر بشیر نے کہا کہ آئی جی پنجاب وکلاء کے خلاف مقدمات فوری واپس لیں، مقدمات واپس نا لئے گئے تو سخت احتجاج ہوگا۔سیکرٹری بار اسد ملک نے کہا کہ کالے کوٹ کا تحفظ کریں گے کیسوں سے ڈریں گے نہیں۔