Live Updates

ملتان میں بارش سے گرمی و حبس کا خاتمہ، موسم خوشگوار ہو گیا

پیر 18 اگست 2025 17:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ملتان شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی و حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ علی الصبح ہونے والی بارش نے نہ صرف درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی بلکہ شہریوں کے چہروں پر خوشی کے رنگ بھی بکھیر دیے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری حبس اور تیز دھوپ نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رکھا تھا، تاہم بارش برسنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بچوں اور نوجوانوں نے بارش سے لطف اندوز ہو کر موسم کا بھرپور مزہ لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور گردونواح میں مزید بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت مزید کم ہوگی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :