کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی ، کیسکو

پیر 18 اگست 2025 18:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 19اگست (بروزمنگل) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کی11Kv ائیرپورٹ روڈ، چشمہ اورعمر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔

اس کے علاوہ 20اگست (بروزبدھ) سریاب گرڈاسٹیشن کی11Kvسریاب ون، سریاب ٹو، نیوجان محمد، اولڈجان محمد، جڑسا،اے ون سٹی، واسا، اولڈلیاقت بازار،خیر بخش مری، سمنگلی ایکسپریس، اولڈسیٹلائٹ ٹاون، انڈسٹریل،منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہو گی نیز اٴْسی روز کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvبروری روڈ، جناح ٹاون،شہباز ٹاون، ملک پلانٹ، اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹر، نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر 2:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پرسالانہ ٹیسٹنگ کے کام کے سلسلے میں 19اگست اور 20اگست کو(روزانہ) صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک 132Kvسرکٹ سے بجلی بندہوگی جسکے باعث اس دورانیہ میں تقریباً80میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔دریں اثناء گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری نوعیت کے مرمتی کاموں کیلئے 19اگست کو132KVزیارت گرڈاسٹیشن سے دن 11بجے تا شام 5بجے جبکہ خضدارگرڈاسٹیشن کے 33Kvوہیری اور کرخ فیڈروں سے صبح7بجے سے دن11بجے تک بجلی بندہوگی، اسی طرح 19اگست کے روز صحبت پور،بارکھان اور کوہلو گرڈاسٹیشنز سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی،اسکے علاوہ 20اگست کو دروازہ گرڈاسٹیشن کے عاصم آباد، کولپور، عثمان آباد، پنجاو، شہبازسیمنٹ، قادرآباد،تیرہ میل فیڈرزاور 132Kvاسپلنجی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، تاہمکیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔