راولپنڈی،ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بوگس کال کرنیوالا ملزم گرفتار

پیر 18 اگست 2025 19:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)تھانہ بنی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کار سنیچنگ کی بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کار سنیچنگ کی بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم نے 15 پر کال کی کہ 10 افراد نے اس سے گاڑی چھین لی ہے، بنی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی،تحقیقات پر معاملہ مابین فریقین لین دین کا پایا گیا،گاڑی سنیچنگ کا کوئی واقعہ سرزد ہونا نہ پایا گیا،بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ایس پی راول سعد ارشدنے کہاکہ 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :