امیر شہدا اہلسنت قائد و بانی سنی تحریک سلیم قادری کے سالانہ عرس کی محفل ملک بھر میں منائی گئی

پیر 18 اگست 2025 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)امیر شہدا اہلسنت قائد و بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے سالانہ مبارک کی تقریبات ملک بھر میں محبت عقیدت و احترام ساتھ منایا گئی۔شہید قائد و بانی سلیم قادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔عرس کی محفل کا آغاز قرآن خوانی محفل نعت درود و سلام سے کیا گیا۔قائد و بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری رحم اللہ علیہ کے سالانہ مبارک کی تقریب میں ملک بھر سے عوام اہلسنت نے بھی شرکت کی۔

سلیم قادری کے سالانہ عرس کے موقع پر پاکستان سنی تحریک کے لیے کی جانے والی ان کی کوششوں کوششوں کو بھی سرایا گیا۔اس موقع پر مرکزی قائدین ذمہ داران کارکنان نے تجدید عہد وفا بھی کیا۔قائدین کے مشن کی تکمیل کے لیے اور ان کے ساتھ وفاداری نبھانے کے لیے ملک بھر میں کام کرنے کا بھی عہد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذمہ داران کارکنان نے یہ عہد بھی کیا کہ فکر رضا کی پاسبانی کرتے ہوئے تنظیمی کام کو تیز سے تیز تر کریں گے سیاسی مذہبی اور فلاحی طور پر تمام کار خیر کے کاموں کو سرانجام دیتے رہیں گے۔

عرس کے موقع پر چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری، مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور جنرل سیکرٹری علامہ بلال سلیم قادری کی مزار شریف پر حاضری دی۔اس موقع پر دیگر مرکزی قائدین و کراچی ڈویژن کے ذمہ دارن و کارکنان عوام اہلسنت بھی سالانہ عرس کی تقریب میں شریک ہوئی۔امیر شہدا اہلسنت قائد و بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی محفل کے موقع پر اجتماعی دعا کی گئی جس میں استحکام پاکستان کے لیے دعائیں اور پاک افواج کی مکمل حمایت کا عزم دہرایا گیا۔

امیر شہدائے اہلسنت قائد و بانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد و بانی سنی تحریک سلیم قادری نے سنی تحریک کی بنیاد رکھی۔سلیم قادری کی شہادت کے بعد سنی تحریک کی باگ دوڑ سربراہِ سنی تحریک محمد عباس قادری نے سنبھالی نشترپارک میں عیدمیلاد النبی کے ایک بڑے پروگرام میں سنی تحریک کے مرکزی قائدین عباس قادری، افتخاربھٹی اور اکرم قادری و دیگر اہلسنت جماعتوں کے رہنماں کے ہمراہ ہماری قیادت کو شہید کر دیا گیا۔

شر پسند عناصر نے ہماری بانی و قائد سلیم قادری کی بنائی جانے والی سنی تحریک میں دڑالیں ڈالنے کی کوشش کی مگر وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکے۔آج شہید قائدین کے جان نشین سب ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ہمارے شہید قائدین نے جس طریقے سے شر پسند عناصر اور پاکستان مخالف قوتوں کو بے نقاب کیا ہم بھی آج ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہی کام کر رہے ہیں۔

اپنے شہید قائدین کا محبت بھرا پیغام گھر گھر تک پہنچا رہے ہیں۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک شہداں کی جماعت ہے۔ہمارے شہید قائدین نے اپنے جان و مال کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس جماعت کو پروان چڑھایا ہے۔بانی وقائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے مسلک اعلی حضرت کی پاسداری کیلئے مشکل وکٹھن دور میں یارسول اللہ کا نعرہ بلند کیا،شہید سلیم قادری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی پاکستان سنی تحریک کرتا ہوں اتحاد امت اور مسلمانوں میں اتحاد ویکجہتی کیلئے کردار ادا کرتے رہی گی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کو دیوار سے لگانے کے لیے ہمارے قائدین کو شہید کیا گیا مگر مشن اعلی حضرت آج بھی جاری و ساری ہے۔شہید اہلسنت محمد سلیم قادری کی زندگی استکام پاکستان کیلئے وقف تھی۔وہ پاکستان کو ایک مکمل اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا خواب رکھتے تھے۔وطن عزیز میں مسلک مذہب اور فرقے کی بنیاد پر فسادات کرانے کی سازشیں آج بھی کی جا رہی ہیں۔سنی تحریک ہمیشہ شر پسند عناصر اور سازشی ٹولوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہمیشہ نظر آئے گی۔