ملتان، قتل کےمقدمہ میں مطلوب دواشتہاری ملزمان گرفتار

پیر 18 اگست 2025 21:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ملتان پولیس نے قتل کےمقدمہ میں مطلوب دواشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پیر کے روز ایس ایچ او تھانہ بہاالدین زکریا عبداللہ گِل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارر وائی کرتے ہوئے قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرمان حسیب اوراحمد کھوکھر کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

مجرمان کو خفیہ معلومات پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ،مجرمان طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھے۔