
رضاکار خدمت گار بلاشبہ فوری امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو انسانیت پرور اور اپنی روشن معاشرتی اساس سے وابستہ تربیت دیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کا انسانیت کے عالمی دن پر پیغام
پیر 18 اگست 2025 21:19

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ رضاکار خدمت گار بلاشبہ حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ایمرجنسی حالات میں اپنے نواحی علاقوں میں فوری امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے معاشرے میں بےلوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، انسانیت کی خدمت کا یہ پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے اور ہم من الحیث القوم اس پر فخر کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو انسانیت پرور اور اپنی روشن معاشرتی اساس سے وابستہ تربیت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور قابل فخر رویہ جو ہمارے معاشرے کا خاصا ہے ،وہ خواتین، بزرگ اور بچوں کی خصوصی حفاظت اور عزت و تکریم ہے، کسی بھی ناگہانی آفت اور حالات میں ان طبقات کو مدد اور تحفظ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، ہمارا معاشرہ بحیثیت مجموعی انسانیت کی خدمت کے لئے ہر دم تیار نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال موسمی حالات کی شدت نے ملک کے طول و عرض میں غیر معمولی صورتحال کو جنم دیا اور ہم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی امدادی کارروائیوں میں رضاکارانہ طور پر پیش پیش دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عوام دیگر ہنگامی صورتحال جس میں بھوک افلاس، بے روزگاری، جنگی حالات شامل ہیں، اس میں بھی ایک دوسروں کو اپنی استطاعت کے مطابق سہولت و امداد پہنچاتے ہیں، ہمارا ملک دنیا میں عطیات کرنے والے سر فہرست ممالک میں آتا ہے، اسی جذبہ و ایثار کی بدولت کوئی غریب بھوکا نہیں رہتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کے تخفظ اور ان کے معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے پر عزم ہے اور ساتھ ساتھ رضا کار خدمت گاروں کی حفاظت اور حوصلہ افزائی بھی حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیئے اس دن کو بحیثیت قوم اس عزم سے منائیں کہ نہ صرف اپنے مقامی علاقے، شہر، ملک بلکہ حسب توفیق دنیا بھر میں انسانیت کی حفاظت اور انسانی اقدار کے فروغ کے لئے تعمیری اور موثر کردار ادا کرنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.