Live Updates

اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ مکمل تیار ہے، ڈپٹی کمشنر ملتان

پیر 18 اگست 2025 21:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ملتان میں بارش کےبعد ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل سٹیشن مکمل استعداد پر چلاکر فوری نکاسی آب یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر حالیہ بارشوں کے سلسلے میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ مکمل تیار ہے اور واسا و ریسکیو سمیت تمام ادارے مکمل الرٹ ہیں۔اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات