میپکونے 26 کروڑ44 لاکھ کی لاگت سےبلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے 12 ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے مکمل کر لیے ہیں،ایڈیشنل چیف انجینئر

پیر 18 اگست 2025 21:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بلا تعطل بجلی کی فراہمی اورلائن لاسز میں کمی کے لیے 12 ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے مکمل کر لیے ہیں، ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 26 کروڑ 44 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک کے مطابق یہ منصوبے انرجی لاس ریڈکشن (ELR) پروگرام کے تحت ایریا پلاننگ، ری کنڈکٹرنگ، لوڈ شفٹنگ اورریہیبلیٹیشن کے ذریعے مکمل کیے گئے ہیں،جس سے لائن لاسزمیں نمایاں کمی اورصارفین کو معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،ان منصوبوں میں ملتان سر کل کے انڈسٹریل 2 و 5، ڈوگر فیڈر، بہاولپور کا راوانی فیڈر، ڈی جی خان کے ثمینہ و لغاری فیڈرز، خانیوال کا نواں شہر فیڈر، مظفرگڑھ کا بیٹ ہزاری فیڈر،رحیم یار خان کا اقبال آباد فیڈر، ساہیوال کا خاکی شاہ فیڈر، وہاڑی کا فرید فیڈر اور بوریوالہ کا ظہیر نگر فیڈر شامل ہیں، جن پر کروڑوں روپے لاگت آئی۔

ایڈیشنل چیف انجینئر نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے میپکو ریجن کے لاکھوں صارفین کو بلا رکاوٹ اور بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم ہوگی جبکہ لائن لاسز میں نمایاں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :