اہلسنت کے تشخص کی بحالی کیلئے فکر رضا کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،محمد شاہد غوری

پیر 18 اگست 2025 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے عشق رسول سے سرشار ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا قلم کی طاقت سے قلع قمع کیا ،پاکستان ہمارے اکابرین کی میراث اور قربانیوں کا ثمر اور اسلام کی بنیاد پر قائم عظیم ریاست ہے ،پاکستان سنی تحریک مشن اعلیٰ حضرت گامزن ہے ریاست سے محبت اور اکابرین کی قربانیوں کو اجاگر کرتے رہینگے ،بانی وقائدسنی تحریک شہید محمد سلیم قادری نے مشن اعلیٰ حضرت کو فروغ دینے کیلئے دن رات کوشاں رہے ،فکر رضا عشق رسول ﷺ کی شمع کو روشن اطاعت رسول اور ختم نبوت کے تحفظ کا درس دیتی ہے اہلسنت کے تشخص کی بحالی کیلئے فکر رضا کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا ایمانی فرض ہے ،دوقومی نظریہ کے مخالفین آج پاکستان کے ہیرو بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،دوقومی نظریہ اسلام کی اساس اور اسی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا تھا ،پاکستان کی سلامتی ،دفاع اور بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،دہشتگردی کے خلاف پہلے بھی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کردار ادا کرینگے ،دہشتگرد ملک کے دشمن ہیں انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نیمرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،شاہد غوری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بزدلانہ کاروائی کرکے ہمارے حوصلوں کو متزلزل نہیں کرسکتے ہیں ،پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،دہشتگرد انسانیت کے سفاک قاتل ملک واسلام دشمن ایجنٹ ہیں ،دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب دینا لازم ہوچکا ہے ،بانیان پاکستان کی اولادیں دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔