انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کے الزام میں گرفتار د و ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش

پیر 18 اگست 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کے الزام میں گرفتار د و ملزمان کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے کہ دونوں افراد تھانہ ایئرپورٹ راولپنڈی میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کے مقدمہ میں گرفتار ہیں ۔پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس محمد اعظم خان نے ان کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔ ملزمان راکیش مسیح اور شاؤن مسیح راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے مقدمہ میں گرفتار ہیں ۔راکیش مسیح اور شاؤن مسیح و دیگر پر انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کا الزام ہے۔راکیش مسیح اور شاؤن مسیح اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں ۔وقاص مسیح نے اپنے بھائی راکیش مسیح کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کررکھی تھی۔ مسماۃ صدف نے اپنے شوہر شاؤن مسیح کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کررکھی تھی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں دونوں بازیابی درخواستیں نمٹادیں۔