مسلم کمرشل بنک کو اتوار کے روز کاروباری مراکز میں برانچیں کھولی رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، رحیم کاکڑ

پیر 18 اگست 2025 20:50

ض*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ نے مسلم کمرشل بنک کو اتوار کے روز کاروباری مراکز میں برانچیں کھولی رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا کاروباری برادری کی جانب سے ہم ایم سی بی بینک لمیٹڈ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کاروباری طبقے کی خدمت کے لیے ایک قابلِ ستائش قدم اٹھاتے ہوئے اتوار کے دن بینکنگ سہولت فراہم کی۔

(جاری ہے)

یہ دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کر کے مسلم کمرشل بنک نے واقعی تاجر برادری کی ضروریات کو سمجھنے کا ثبوت دیا ہے۔ہم خاص طور پر ایم سی بی بنک کے مقامی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کوئٹہ کے چھ نمایاں مارکیٹ میں برانچز کو کھولا، اور محترم جی ایم کوئٹہ کے بھی بے حد ممنون ہیں جنہوں نے بھرپور تعاون اور شاندار استقبال کیا۔ پوری تاجر برادری اس اقدام کو دل سے سراہتی ہے اور اس کی کامیابی کے لیے اپنی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو ایم سی بینک کی جانب سے سنڈے اوپننگ سرمنی میں کیاگیا جس میں حاجی سعداللہ اچکزئی ، عمران ترین ، غفار لانگو، حاجی طالب کاکڑ، اور دیگر تاجر رہنما شریک تھی

متعلقہ عنوان :