راولاکوٹ میں گاڑی نالے میں بہنے اور دریائے نیلم میں گاڑی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

پیر 18 اگست 2025 20:55

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)راولا کوٹ اور دریائے نیلم میں گاڑیوں کے حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق راولا کوٹ میں پونچھ یونیورسٹی کے تراڑ کیمپس کے قریب کار نالے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں پونچھ یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیکچرار کی گاڑی تراڑ کیمپس کے قریب نالے سے گزر رہی تھی کہ گاڑی بند ہوگئی، اس دوران نالے میں زیادہ پانی آنے کی وجہ سے گاڑی بہہ گئی، حادثے میں جاں بحق خاتون گل لالہ کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی علاقے کھڑک سے تھا۔

پولیس کے مطابق نالہ تراڑ میں بہہ جانے والی گاڑی میں ڈاکٹر گل لالہ بھی موجود تھیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس نے بتایاکہ گریس ویلی میں گاڑی دریائے نیلم میں گرگئی جس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔