Live Updates

ا*نوشہرہ ،شدید طوفانی بارشیں،کمرے کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق

پیر 18 اگست 2025 22:20

ً نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)شدید موسلادھر بارشیں۔ خوشیاں کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔پبی چوکی ممریز میں خستہ حال کمرے کی چھت گرنے سے نوبہارشادی شدہ جوڑامیاں بیوی جاں بحق۔ریسکیو1122کے مطابق کمرے کی چھت انتہائی خستہ حال تھی۔

(جاری ہے)

چھ سات ماہ قبل شادی شدہ جوڑا کمرے میں خوببیدہ تھا کہ اچانک کمرے کی چھت گرگئی ۔چھت کے ملبے تلے پھس کر 27سالہ شوہر اسد عمر اور 22سالہ بیوی انتقہ اسد موقعہ پر جابحق ہوگئی،محلے کے لوگوں اور ریسکیو1122نے چھت سے دونوں خاوند بیوی کی نعیشیں نکال کر میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردی۔رات گئے دونوں خاوند بیوی کے اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی پورا گاوں اور علاقہ کی فضا اداس تھی ہر انکھ اشک بار تھی

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات