ں* فیصل آباد ، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کرلیا

پیر 18 اگست 2025 22:20

ث* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ماموں کانجن کے علاقہ 548گ ب کے عمر دراز کی ہمشیرہ (س) کو ملزمان (س) وغیرہ‘ سمندری کے علاقہ 389گ ب کے وقاص کی بہن (ن) کو نامعلوم ملزمان‘ سمندری کے علاقہ 471گ ب کے ابوبکر کی ہمشیرہ (ز) کو نامعلوم ملزمان‘ جڑانوالہ کے علاقہ 105گ ب کے ابوبکر کی ہمشیرہ (ز) کو نامعلوم ملزمان‘ جڑانوالہ کے علاقہ 105گ ب کے رفیق کی بیٹی (ش) کو نامعلوم‘ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 73رب کے حبیب کی اہلیہ (م) کو نامعلوم‘ بلوچنی کے علاقہ 68رب کے عبدالغفور کی بیٹی (ن) کو یوسف وغیرہ‘ جھنگ بازار کے علاقہ شاداب کالونی کے موسیٰ خان کے بھائی‘ ٹھیکری والہ کے علاقہ 275ج ب کے فیصل عباس کے بیٹے عزیز اور سمندری کے علاقہ 447گ ب کی شہناز کوثر کے بیٹے ارقم عباس گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہی

متعلقہ عنوان :