Live Updates

-طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی ،شہر کی مین شاہراہوں، رہائشی عمارتوں اور پبلک پوائنٹس پر لگے خطرناک سائن بورڈز شہریوں کیلئے خوف کی علامت ہیں،میاںطاہر ایوب

پیر 18 اگست 2025 22:20

a فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)جماعت اسلامی کے راہنمااورسابق یو سی ناظم وچیئرمین سی سی28 گلستان کالونی ،ممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے کہاہے کہ ایک طرف حکومتی ادارے طوفانی بارشوں کی پشین گوئی کررہے ہیں تو دوسری طرف شہر کی مین شاہراہوں، رہائشی عمارتوں اور پبلک پوائنٹس پر لگے خطرناک سائن بورڈز شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے۔

جبکہ پی ایچ اے حکام سائن بورڈز کواتروانے میں ناکامی کا شکار ہیں۔آندھی اور موسمی صوتحال کی خرابی کی وجہ سے سائن بورڈز گرنے کی وجہ سے جان لیوا حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں لیکن اسکے باوجود پی ایچ اے حکام انہیں ختم کروانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے حکام اور ملازمین کی جانب سے سائن بورڈز اتروانے کی بجائے مبینہ طور پر ماہانہ بھاری نذرانے وصول کرتے ہوئے خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چندسال قبل پی ایچ اے کی جانب سے غیرقانونی سائن بورڈز کو اتروانے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن سائن بورڈز کو اتارنے کی بجائے آدھا ادھورا کام چھوڑ دیا گیا تھا۔ بعض جگہ بارش اور طوفان کی وجہ سے گرے سائن بورڈز کے لٹکتے ہوئے پائپ، لوہے کی شیٹیںاور چادریں شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیںجبکہ ہوا میں لٹکے ہوئے یہ پائپ، لوہے کی چادریں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے ان کے خاتمے کیلئے متعدد بار شکایات کا اندراج بھی کروایا گیا لیکن کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے کوئی بڑاحادثہ رونماہو ڈپٹی کمشنر فوری نوٹس کے کرکارروائی کاآغاز کریں
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات