پاک فضائیہ نے کراچی سے پشاور 48 ٹن امدادی سامان پہنچا دیا

پیر 18 اگست 2025 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے کراچی سے پشاور 48 ٹن امدادی سامان پہنچا دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں معاونت جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے کراچی سے پشاور تک 48 ٹن امدادی سامان پہنچایا۔ یہ امدادی سامان ایئر ایگل بی 737 طیارے کے ذریعے منتقل کیا گیا۔خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع بونیر اور شانگلہ میں خشک راشن تقسیم کیا جائے گا۔ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای)کے تعاون سے امدادی سامان متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔