حج سے محروم عازمین کو رقم واپس کرنے کیلیے تیار ہیں، حج آپریٹرز کی یقین دہانی

رقم واپسی کے لیے عازمین کو تحریری درخواست دینا ہوگی، 3دن میں تصدیقی خط اور 7سے 10 دن میں رقم لوٹا دی جائیگی،پرائیویٹ حج آپریٹرز کا وزیر مذہبی امور کے نام خط

پیر 18 اگست 2025 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)حج آپریٹرز کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ حج سے محروم عازمین کو رقم واپس کرنے کیلیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ حج آپریٹرز نے وزیر مذہبی امور کے نام خط لکھا ہے، جس میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حج سے محروم رہ جانے والے افراد کو رقم واپسی کیلیے تیار ہیں، عازمین کی رقم میں کٹوتی بھی نہیں کی جائے گی۔حج آپریٹرز نے کہا کہ رقم واپسی کے لیے عازمین کو تحریری درخواست دینا ہوگی، 3 دن میں تصدیقی خط اور 7 سے 10 دن میں رقم لوٹا دی جائیگی۔وزیر مذہبی امور کے نام لکھے گئے خط میں پرائیویٹ حج آپریٹرز نے مزید لکھا کہ فنڈز کی منسوخی سے حج کی تیاریوں میں تاخیر اور رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :