پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری

منگل 19 اگست 2025 14:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، رواں ماہ اب تک 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد شہریوں نے مختلف لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے۔اتنی ہی تعداد میں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لائسنسوں کی تجدید کروائی اور 4 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا جرم ہے اور اس خلاف ورزی پر 90 روزہ کریک ڈاون جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :