ساؤتھ ایشیا ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ‘ انڈر23 ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل پاکستان کے نام

ٹیم نے ایونٹ میں نیپال کو 2-3، بھوٹان کو 0-5 اور سری لنکا کو 0-5 سے شکست دی تھی

منگل 19 اگست 2025 15:37

ساؤتھ ایشیا ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ‘ انڈر23 ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ساؤتھ ایشیا ریجنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے انڈر 23 ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل پاکستان ٹیم کے نام رہا۔پاکستان انڈر 23 ٹیم محمد عدنان، رانا حسن مجتبیٰ، عمیمہ عثمان اور عمارہ اشتیاق پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

ٹیم نے ایونٹ میں نیپال کو 2-3، بھوٹان کو 0-5 اور سری لنکا کو 0-5 سے شکست دی تھی۔ ٹیم ایونٹ کے آخری روز سری لنکا کی نیپال کے خلاف فتح نے پاکستان کی دوسری پوزیشن پکی کردی۔انڈر17 میں پاکستانی ٹیم نے ایک میچ جیت کر تیسری پوزیشن اور برانز میڈل حاصل کیا۔