دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، قصور کے متعدد دیہات متاثر۔ریسکیوترجمان قصور

منگل 19 اگست 2025 16:26

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب، قصور کے متعدد دیہات متاثر ہو گئے ہیں ۔ریسکیوترجمان قصور نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار بچوں کو سکولز پہنچانے کے لیے بوٹ سروس فراہم کرنے لگے‘ متاثرہ دیہات کے بچے حفاظتی جیکٹ پہن کر دریا عبور کرنے لگے‘ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں سیلاب کے باوجود جاری‘ ریسکیو 1122 ٹیموں کا بچوں کو محفوظ انداز میں سکول پہنچانے کا سلسلہ جاری‘ چندہ سنگھ، مست کی، نگر ایمن پورہ، چھانٹ کے زمینی راستے سیلاب سے کٹ گئے‘ سیلابی پانی سے زمینی راستے بند، بوٹ سروس ہی بچوں کے سکول جانے کا واحد ذریعہ ریسکیو اہلکار بچوں کو دریا پار کروا کر سکولز تک پہنچا رہے ہیں‘ والدین کے لیے اطمینان، بچے ریسکیو کی نگرانی میں سکول پہنچنے لگے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع نے مزیدبتایاکہ قصور کے دیہات میں سیلابی ریلے کے باوجود تعلیمی سلسلہ جاری‘ متاثرہ علاقوں کے بچوں کو روزانہ بوٹس کے ذریعے سکول لایا اور لے جایا جا رہا ہے‘ بچوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی جیکٹس کا استعمال لازمی قرار‘ سیلابی ریلے کے باعث دریا عبور کرنے کا خطرہ، ریسکیو کی نگرانی میں محفوظ سفر‘ بچوں کو بروقت سکول پہنچانے کے لیے ریسکیو اہلکار سرگرم‘ سیلاب متاثرہ والدین کا ریسکیو 1122 کی خدمات پر اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ۔\378

متعلقہ عنوان :