سرگودھا کے قصبہ شاہپور سے اغوا ء کئے گئی7 سالہ بچے کو پولیس نے چھاپہ مار کر بازیاب کر لیا

منگل 19 اگست 2025 17:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)سرگودھا کے قصبہ شاہپور سے اغوا کر کے سرگودھا شہر کے قریب مکان میں چھپائے گے 7 سالہ بچے کو پولیس نے چھاپہ مار کر بازیاب کر لیا اور ملزمان کو حراست میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ کے موٹر سائیکل سوار افراد نے سرگودھا کے قصبہ شاہپور کی کالونی سے 7 سالہ بچے عبداللہ رف کو اغوا کر کے سرگودھا شہر کے علاقہ چک 71 شمالی فاطمہ جناح کالونی کی گلی نمبر 4 کے مکان میں چھپائے رکھا۔

اس واردات کا مقدمہ تھانہ شاہپور صدر پولیس نے مغوی بچے کے والد عبد الروف کی مدعیت میں درج کر کے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی جس میں مخبری پر تھانہ شاہپور صدر پولیس نے سرگودھا کے تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ فاطمہ جناح کالونی چک 71 شمالی کے مکان پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکرمغوی بچے کوبحفاظت بازیاب کر لیا اور ملزمان کو حراست میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔