اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی سربراہی میں ایل پی جی سلنڈر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا

منگل 19 اگست 2025 17:04

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی سربراہی میں ایل پی جی سلنڈر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں جن میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر نصب تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر اقراناصر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

غیر قانونی طور پر نصب سلنڈر نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے غیر قانونی طور پر ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :