مچھ و گرد و نواح میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، پل شدید متاثر

منگل 19 اگست 2025 17:16

مچھ بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) مچھ اور گردونواح میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔ بولان قومی شاہراہ پر قائم بی بی پل کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگیا طوفانی ہواؤں کے باعث مچھ شہر میں بجلی کے کھمبے اور تاریں اکھڑ گئیں، جس سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

درجنوں کچے مکانات اور دیواریں بھی منہدم ہوگئیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کچھی جمعداد خان مندوخیل نے قومی شاہراہ N-65 پر واقع بی بی نانی کے متاثرہ پل کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے موقع پر انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ہیوی مشینری کے ذریعے پل کی بحالی کا کام فوری طور پر جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :