دریائے سندھ میں اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بھکر پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری

منگل 19 اگست 2025 17:16

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈی پی او بھکر کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بھکر پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بھکر پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور بالخصوص دریائی چیک پوسٹوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھکر پولیس کے افسران و جوان دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو ٹیمیوں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔۔\378

متعلقہ عنوان :