غزہ میں حماس کی حکومت نہیں رہے گی؛ فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم نے اشارہ دیدیا

فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانا کی ایک بڑی ذمہ داری ہے، وزیراعظم محمد مصطفی

منگل 19 اگست 2025 17:16

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم محمد مصطفی نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد غزہ میں ایک عبوری کمیٹی حکومتی امور سنبھالے گی۔عرب میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے مصر کے شہر رفح کراسنگ پر مصری وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔فلسطین اتھارٹی کے وزیراعظم محد مصطفی نے زور دیا کہ تنظیم آزادیِ فلسطین ہی فلسطینیوں کی واحد نمائندہ ہے اور اس کے کردار کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم محمد مصطفی نے مزید کہا کہ غزہ میں قائم ہونے والی یہ عبوری کمیٹی وہاں فلسطینی اتھارٹی(پی ای)کے اداروں کو فعال کرے گی۔محمد مصطفی نے کہا کہ غزہ کا انتظام سنبھالنا اقتدار کی خواہش نہیں بلکہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانے کی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ہم غزہ میں کوئی نیا سیاسی وجود قائم نہیں کر رہے بلکہ صرف فلسطینی اداروں کی بحالی اور ان کے کردار کو فعال کر رہے ہیں۔