پولیو کا خاتمہ نہایت ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

منگل 19 اگست 2025 17:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ نہایت ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ شدید گرمی کے پیش نظر ویکسین کی کول چین کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور مائیکرو پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 5 لاکھ 105 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مہم کے دوران پولیوٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ اجلاس میں سول سرجن ڈاکٹر آفتاب اعظم سریوال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام مصطفیٰ لغاری، تمام تعلقہ جات کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد فاروق، مختیارکارز، تعلقہ ہیلتھ آفیسرز، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مسلم فاروق، نمائندہ یونیسیف آفتاب احمد اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر بلال سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :