افغانستان کا 106 واں یوم آزادی منایا گیا

منگل 19 اگست 2025 17:58

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) افغانستان میں آزادی کی 106ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ شنہوا کے مطابق افغانستان میں منگل کو برطانوی نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی کی 106 ویں سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر ملک میں عام تعطیل تھی جبکہ تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افغان حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ ایک سو چھ سال قبل افغان عوام نے اللہ تعالی ٰ کی مدداور پرعزم جدوجہد کے ذریعے برطانوی سلطنت کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ افغانستان کی مکمل آزادی کو تسلیم کرے اور اس کی خارجہ پالیسی پر افغان عوام کا کنٹرول بحال کیا جائے۔

بیان میں افغانستان پر سوویت یونین اور امریکی قبضے کے خلاف بعد میں ہونے والی فتوحات پر بھی روشنی ڈالی گئی، جس میں افغانستان کے پائیدار مزاحمت کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔ وزارت محنت اور سماجی امور نے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جبکہ وزارت قومی دفاع نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔افغان حکام نے اس دن کو قومی فخر اور لچک کی علامت کے طور پر منانے پر زور دیتے ہوئے تقاریر کیں۔

متعلقہ عنوان :